21 اپریل 2019
تازہ ترین

نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر قومی احتساب بیورو سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویعن بنچ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا کہ طبی بنیادوں پر دائر سزا معطلی درخواست کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا عدالت پہلی سزا معطلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں کی سماعت کل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ طبی بنیاد پر دائر درخواست کے ساتھ کل ہی سماعت کریں گے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پر نیب سے جواب طلب