26 اپریل 2019
تازہ ترین

بھکر،خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک) دریا خان موڑ دلیوالا روڈ پر موٹرسائیکل، مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سے3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔  بھکر کے علاقہ دریا خان موڑ دلیوالا روڈ پر موٹرسائیکل، مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ مسافر بس اور ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گی ہے اور زخمیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

بھکر،خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق