20 مارچ 2019
تازہ ترین

 صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپیوزا  کی ملیحہ لودھی سے ملاقات

<p> نیویارک ( آن لائن  )اقوام متحدہ  میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپیوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپیوزا نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، ماریہ اگلے ہفتے پاکستان آئیں گی۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کا کوئی بھی صدر 8 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔دورہ پاکستان کے دوران ماریہ اسپینوزا وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی  اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر کوعالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورت حال پرآگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کے اقوام متحدہ نیویارک مشن نے بھی ماریہ اسپینوزا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔صدر جنرل اسمبلی صدر 8 سال بعد 18 جنوری سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، ان کا پانچ روزہ دورہ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ستمبر میں جنرل اسمبلی صدر کا عہد سنبھالنے کے بعد یہ ماریہ کا ایشیا، بحرالکاہل کا پہلا دورہ ہے۔</p>
 صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپیوزا  کی ملیحہ لودھی سے ملاقات