19 مارچ 2019
تازہ ترین

پبلک اکائونٹس کمیٹی میں مجھے شامل کریں،شیخ رشید

<p>لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں،  اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھی شامل کیا جائے ، اس کے لئے پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لیے۔ مسلم لیگ ن  کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی میں مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ ن  کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔  عمران خان سے تعلقات ہیں جس پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی.</p>
پبلک اکائونٹس کمیٹی میں مجھے شامل کریں،شیخ رشید