25 جون 2019
تازہ ترین

حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ان کے موکل 6 ماہ سے جیل میں ہیں جن کی سزا خلاف قانون ہے، لہٰذا لاہور میں ہی بنچ تشکیل دیا جائے اور اپیل کی سماعت کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی بنچ سے مقدمہ کی فائل طلب کرلی اور آئندہ ہفتہ لاہور میں خصوصی ڈویعن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج