25 جون 2019
تازہ ترین

نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا،مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ڈاکٹر کو سارے دن کی کوشش کے باوجود ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ میں تکلیف کا ہونا دل کا درد بھی ہوسکتا ہے، والد  کو ان کے معالج سے معائنہ کرانے کی ضرورت ہے جو ان کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری سے واقف ہیں لیکن پورے دن کی کوشش کے باوجود ڈاکٹر کو میاں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گزشتہ روز والدہ اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی  واضح ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو بازو میں وقفے وقفے سے تکلیف کی شکایت ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی نوازشریف کے ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، عارضہ قلب کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان صبح سے شام تک ملاقات کے لئے انتظار کرتے رہے، نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل حکام کو سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں سنگین خدشات سے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق جیل کے میڈیکل افسر نے ڈاکٹر عدنان کو جواب دیا کہ یہ لاک اپ ٹائم ہے کچھ نہیں کر سکتا، آپ پیر کو نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کریں  نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی خرابی کے بارے میں تصدیق کی اور کہا کہ سارا دن انتظار کے بعد بھی ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تک فوری رسائی کی اشد ضرورت ہے، سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ جیل حکام نے شام 5 بجے جیل میں تعینات میڈیکل افسر سے بات کرائی ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا،مریم نواز