25 جون 2019
تازہ ترین

اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جب کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ  ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون سے ذرائع تھے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامیدار ہیں۔ 

اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے،فواد چودھری