19 جنوری 2019
تازہ ترین

 پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم، بالائی علاقوں میں برفباری

<p>کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی اور لاہور میں بوندا باندی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان جبکہ شہر بوندا باندی اور بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں آئندہ 12 گھنٹے میں بارش کا امکان ہے اور صبح 8 بجے درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی کے بعد موسم سرد ہوگیا جبکہ بہاول پور شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جس کے پیش نظر موسم سرد اور خشک رہے گا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے اور حد نگاہ ساڑھے 3 کلو میٹر ہے۔ دوسری جانب بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں، گلگت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔</p>
 پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم، بالائی علاقوں میں برفباری