چینی قونصلیٹ  حملے میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملیں، آئی جی سندھ

<p>کراچی(ویب ڈیسک)آئی جی پولیس سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ آئی جی سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اور کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کراچی میں پہلے بھی دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنایا ۔ تھریٹس موجود ہیں، ہمارے دسمبر میں بھی ایونٹس ہیں مگر ہماری تیاری مکمل ہے، دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیف چسٹس اور وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کو فری ہینڈ دیا۔ انہوں  نے کہا کہ مجھ پر کوئی سیاسی دبائو نہیں ہے اور پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔</p>
چینی قونصلیٹ  حملے میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملیں، آئی جی سندھ