فینسی نمبر پلیٹ، سابق وزیراعظم کے بیٹے کا چالان

<p>کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520روپے کا چالان کردیا گیا۔ شارع فیصل میٹروپول پرکینٹ ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر مہتاب سومرو نے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا 520 روپے کا چالان کر دیا جبکہ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر لگی فارمر پرائم منسٹر آف پاکستان کی پلیٹ بھی اتار دی۔ ایس او کینٹ سب انسپکٹر مہتاب نے بتایا کہ موسیٰ گیلانی کا چالان فینسی نمبر پلیٹ پر کیا گیا اور موسیٰ گیلانی کوچالان بھرنے کے ساتھ قانون کی پابندی کی بھی تنبیہ کی گئی۔</p>
 فینسی نمبر پلیٹ، سابق وزیراعظم کے بیٹے کا چالان