سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی،ملیحہ لودھی  

<p> نیویارک ( آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی خصوصی مندوب ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔ملیحہ لودھی نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سی پیک ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں رہتی ہے، غربت کاخاتمہ کیے بغیرپائیداراوردیرپاترقی کاحصول ممکن نہیں۔پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔</p>
سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی،ملیحہ لودھی