پیشیاں بھگت کر بھی شہباز شریف کا قصور معلوم نہ ہوسکا، مریم

<p> لاہور (آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا  ہے کہ دو سال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں، اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہبازشریف نے کیا کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پر صبح دوپہرشام عدالتوں میں کیس ہورہے ہیں،جبکہ علیمہ باجی کو آپ نے پچھلے دروازے سے این آ او دےدیا ہے، ان کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے، شہباز شریف کے دور میں کیے جانے والے کاموں کی پوری دنیا مثالیں دیتی ہے۔آج کسان اور عوام مشکل میں ہیں، کسانوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں کدھر ہیں بزدار صاحب؟ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف کے طبی معائنے کےلیے 2 ہفتے بعد بورڈ تشکیل دیا گیا۔</p>
پیشیاں بھگت کر بھی شہباز شریف کا قصور معلوم نہ ہوسکا، مریم