عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر لڑائی کی،فیاض الحسن

<p>لاہور( آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے،احتساب عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی،احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹائون جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی،  لیگی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی یہ لوگ اس موڈ میں تھے کہ پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کریں۔  صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے۔  پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔  احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹائون جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی۔ </p>
 عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر لڑائی کی،فیاض الحسن