داوڑ قتل کیس،جے آئی ٹی کا سربراہ  تبدیل

<p>پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے پشاور پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کی سربراہی ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر کو سونپی گئی تھی جب کہ جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحققیاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور جے آئی ٹی کی سربراہی اب ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر سے لے کر ڈی آئی جی آپریشن فیصل راجہ کو سونپ دی گئی ہے ، طاہرداوڑ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے سینئر افسر کو جے آئی ٹی کی سربراہی سونپی گئی۔</p>
داوڑ قتل کیس،جے آئی ٹی کا سربراہ  تبدیل