وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے،مریم

<p>سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ  ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے۔ اسلام آباد میں مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہر ایف آئی اے کب اس پر جے آئی ٹی بنائے گی، موجودہ حکومت یوٹرن حکومت ہے سو دن پورے ہونے کو ہیں لیکن وعدے پورے نہیں ہوئے، سو دن بعد وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بیان دینا ہے کہ میں نے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔  حکومت نے ایک این آر او دیا اور وہ بھی علیمہ خان کو دیا، عمران خان بتائیں کہ علیمہ باجی کی پراپرٹی کہاں سے آئی اور کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا، اس کا حساب کب دیں گے، نمل یونیورسٹی کی خرد برد سامنے آئی اس کا حساب دیا جائے۔  ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے سوال پر جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے، عمران صاحب اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔</p>
وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے،مریم