فارم ہائوس تنازع،اعظم سواتی  ذمہ دار قرار

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی اور ان کے ملازمین کو فارم ہائوس پر جھگڑے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کروائی۔ اعظم سواتی کے خلاف جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ 5 والیمز پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔</p>
فارم ہائوس تنازع،اعظم سواتی  ذمہ دار قرار