اوچ شریف، آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لٹر پٹرول بہ گیا

<p>اوچ شریف( مانیٹر نگ ڈیسک) اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لٹر پٹرول بہ گیا جس سے افراتفری مچ گئی، ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں قاضی آباد کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث پٹرول کی بڑی مقدار سڑک پر بہنے لگی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم مقامی لوگوں نے ریسکیو سروس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ٴ پولیس کی جانب سے پٹرول بہنے کی جگہ سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی حادثے کی صورت میں انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔</p> <p> </p>
اوچ شریف، آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لٹر پٹرول بہ گیا