19 دسمبر 2018
تازہ ترین

  وزیراعظم 100 روزہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرینگے

<p>لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنے دور حکومت کے 100 روز پورے ہونے پر قوم کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جب کہ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے وزیر اعظم عمران خان قوم کو سو دن کے اہداف کے حصول کے لیے حکومت کی رفتار اور اقدامات سے آگاہ کریں گے، ممکنہ طور پر کابینہ کی اہم وزارتوں کی کارکردگی بھی قوم کے سامنے رکھی جائے گی اور اس کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی سے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا وزیر اعظم کی ہدایت کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے سو دن کی کارکردگی کی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب لاہور میں رکھی جائے جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ دیگر صوبے بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیںٴ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم اور الیکشن میں کامیابی کے بعد بھی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت کے پہلے 100 دن کی کارکردگی سے قوم کو خود آگاہ کریں گے، آج تحریک انصاف کی حکومت کو سو دن پورے ہو گئے ہیں۔</p> <p> </p> <p> </p>
  وزیراعظم 100 روزہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرینگے