کوئٹہ،مسلح افراد کی فائرنگ ،سابق ڈی آئی پولیس نعیم کاکڑ شہید

<p>پشین اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس افسر نعیم کاکڑ شہید ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے پشین اسٹاپ کے قریب جونئیر اسسٹنٹ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈی آئی جی کرائم برانچ نعیم کاکڑ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔</p> <p>پولیس کے مطابق سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ کو مسلح افراد نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر گھر جارہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔</p>
کوئٹہ،مسلح افراد کی فائرنگ ،سابق ڈی آئی پولیس نعیم کاکڑ شہید