کراچی، قائد آباد دھماکے کا مقدمہ درج

<p>کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے قائد آباد میں دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ قائد آباد دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی (کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی کے قائد آباد میں گزشتہ رات دھماکہ ہوا ، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔</p>
کراچی، قائد آباد دھماکے کا مقدمہ درج