19 دسمبر 2018
تازہ ترین

جڑانوالہ ،15ڈاکوئوں نے بارات کو لوٹ لیا

<p>فیصل آباد،جڑانوالہ(ویب ڈیسک)  فیصل آباد میں شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکو وارداتوں میں مصروف ہیں لیکن پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، جڑانوالہ میں 15 ڈاکوئوں نے پوری بارات لوٹ لی، جبکہ ڈجکوٹ میں دیہاتیوں نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔ جڑانوالہ میں 15 مسلح ڈاکوئوں نے دلہا دلہن سمیت پوری بارات لوٹ لی، گنگا رام کے رہائشی رائو نعیم کی بارات ملتان سے واپس آ رہی تھی، ڈاکو باراتیوں سے نقدی، موبائلز اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ افراد نے واقع کے خلاف روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاج کیا۔ دوسری طرف ڈجکوٹ میں ڈاکو دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا، 3 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے۔ اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر فائرنگ کرتے 2 ڈاکو فرار جبکہ ایک دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا جسکی خوب درگت بنائی گئی۔ فیصل آباد میں ہر روز چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں لیکن پولیس کی کارکردگی صفر ہے۔</p>
جڑانوالہ ،15ڈاکوئوں نے بارات کو لوٹ لیا