اسلام آباد ایئرپورٹ،  مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد

<p>اسلام آباد(ویب ڈدیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز پی اے 270 سے جدہ جانے والے مسافر مہدین شاہ سے ایک کلو آئس ہیروئن بر آمد کرلی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، مسافرمہدین شاہ سوات کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ۔</p>
 اسلام آباد ایئرپورٹ،  مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد