19 دسمبر 2018
تازہ ترین

 آن لائن بینک فراڈ کا ملزم جھنگ سے گرفتار

<p>فیصل آباد(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد سرکل نے آن لائن بینک فراڈ کرنے والے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکائونٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران بینک فراڈ میں ملوث ملزم آصف کی نشاندہی ہوئی جو بینک افسر بن کر فون پر صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو جھنگ سے گرفتار کرلیا۔ شعیب ہارون نے کہا کہ ملزم نے جعلی آئی ڈی اور یو اے این نمبر استعمال کرتے ہوئے بینک افسر بن کر فون پر متاثرہ شہری سے معلومات لیں اور دھوکہ دہی سے رقم اپنے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرلی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔</p>
 آن لائن بینک فراڈ کا ملزم جھنگ سے گرفتار