19 دسمبر 2018
تازہ ترین

فوج  نے ہر طرف امن و ترقی کیلئے کام کیا ،جنرل عاصم

<p>چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ  نے کہا  ہے کہ افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ چمن میں کھیلوں کے میدان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران  انہوں نے  کہ افواج پاکستان نے امن و ترقی کے لیے ہر طرف کام کیا ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے، امن کے لیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے، بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔</p>
فوج  نے ہر طرف امن و ترقی کیلئے کام کیا ،جنرل عاصم