جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اطہر من اللہ کو اسلام  آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس  بنانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد 8 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو عدالت عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا گیا جنہوں نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جسٹس اطہر من اللہ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔</p>
جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر