چیئرمین نیب کا اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس

<p>اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین قومی احتساب بیورو  نیب  جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس  ر  جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے 600 کیمروں کے خراب ہونے کا نوٹس لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں جبکہ نیب راولپنڈی کو سیف سٹی منصوبے کے بارے میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایات کی ہے کہ سیف سٹی منصوبہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا لہٰذا منصوبے کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ کے ذریعے لگائے گئے 1600 کیمروں میں سے 600 فعال ہی نہیں ہیں جب کہ 800 کیمر ے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور چہروں کی شناخت نہیں کر سکتے۔</p>
چیئرمین نیب کا اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس