امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینٹ میں قرداد منظور

<p>اسلام آباد( آن لائن ) امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینٹ میں قرداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔  سینیٹ کے اجلاس میں جے یوآئی (ف) کے سینیٹرطلحہ محمود نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے قرداد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی جلدازجلد رہائی کے لئے امریکی حکومت سے بات کی جائے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد وزارت خارجہ کو بجھوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اس قرارداد پرعملدرآمد کے لیے اقدامات اٹھائے۔ واضح رہے کہ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اورپاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ میں بارہ مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے۔</p>
امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینٹ میں قرداد منظور