19 دسمبر 2018
تازہ ترین

 وقف املاک بورڈ کا چیئرمین اقلیت سے لگانے کا حکم

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکومت کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین اقلیت سے لگانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تھرکول پاور پلانٹ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی پوسٹ کب سے خالی ہے؟ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر رمیش کمار کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین بنا دیں۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آج کی کابینہ کی میٹنگ سے چیئرمین کی تقرری کی منظوری لیں اور چیئرمین اقلیت سے ہونا چاہیے۔</p>
 وقف املاک بورڈ کا چیئرمین اقلیت سے لگانے کا حکم