کراچی کے ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائداد نکل آئی

<p>کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک) نشتر روڈ پر لوہے کے دروازے اور جالی کا کام کرنے والے ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائداد نکل آئی،  نجی ٹی وی کے مطابق فالودے والے، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور، طالب علم، مرحوم افراد اور دھوبی کے جعلی اکاؤنٹس اور فیکٹریوں کے بعد اب کراچی کے ایک ویلڈر کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی ہے ایف آئی اے نے نشتر روڈ گھانچی پاڑہ کے رہائشی عمران نامی ویلڈر کو دبئی میں جائیداد کے مالک ہونے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے، نوٹس ملتے ہی عمران کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اس حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ  گیٹ جالی ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں اور آج تک پاسپورٹ ہی نہیں بنوایا اور کبھی دبئی جانے کا تصور بھی نہیں کیا عمران کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے خط سے علم ہوا کہ میرے نام پر دبئی میں جائیداد ہے، ایف آئی اے نے 20 نومبر کو جائیداد کے کاغذات سمیت دفتر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے اور اب میں پریشان ہوں۔</p> <p> </p>
کراچی کے ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائداد نکل آئی