19 دسمبر 2018
تازہ ترین

کراچی کی فضا میں پائے جانے والی آلودگی انتہائی خطرناک قرار

<p>کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس نے کراچی کی فضا میں پائے جانے والی آلودگی کو خطرناک قرار دے دیا ماحولیاتی آلودگی ناپنے کے عالمی انڈیکس اے کیو آئی کے مطابق اس وقت کراچی کی فضا میں آلودگی 331 درجے تک پہنچ چکی ہے، جو انتہائی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے جب کہ 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے انڈیکس کے مطابق اس وقت کراچی میں یہ 331 درجے ہے ، جو ظاہر کرتا ہے کہ کراچی میں فضائی آلودگی  خطرناک زون میں داخل ہوچکی ہے انڈیکس کے مطابق کراچی میں آئندہ دو دنوں تک فضائی آلودگی کی صورتحال شدید رہے گی واضع رہے کہ  گزشتہ روز کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد فضا دھوئیں کے باعث انتہائی آلودہ رہی۔</p> <p> </p>
کراچی کی فضا میں پائے جانے والی آلودگی انتہائی خطرناک قرار