19 دسمبر 2018
تازہ ترین

جہانگیر ترین پارٹی کارکن کی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، فیاض چوہان

<p>لاہور ( آن لائن ) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کےکارکن ہیں اور اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں جب کہ نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائد بنے ہوئے ہیں؟ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب سے متعلق اہم کام کررہے ہیں، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزار جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق ملکی قیادت کرپٹ اور ان کی بیرون ملک جائیدادیں تھیں، پاکستان سے سالانہ تقریباً ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، جب کوئی منی لانڈرنگ کا ذکر کرتا تو یہ اقامہ سامنے لے آتے ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے۔فیاض الحسن چوہان کا سابق صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، انہوں نے اپنا یہ نام پچھلے 25 سالوں میں کمایا ہے، آکسفورڈ ڈکشنری میں کرپشن کا مطلب آصف زرداری اور آصف زرداری کا مطلب کرپشن ہے، پیپلزپارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجواسکتے، پیپلز پارٹی کو ایک زرداری سب پر بھاری نے ہی نقصان پہنچایا۔</p>
جہانگیر ترین پارٹی کارکن کی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، فیاض چوہان