19 دسمبر 2018
تازہ ترین

صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،صدر

<p>کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا  ہے کہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پہلے ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی، گورنر بلوچستان نے صدرمملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلی بلوچستان، ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور اعلی حکومتی عہدیداروں سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔</p>
صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،صدر