خیبرپختونخوا،کالجز اور جامعات میں سگریٹ اور نسوار پر پابندی

<p>پشاور( مانیٹر نگ ڈیسک)خیبرپختونخوا محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کے کالجز اور جامعات میں سگریٹ اور نسوار پر پابندی عائد کر دی، طلبہ اور شہریوں نے بھی فیصلے کو سراہا محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے کالجز اور جامعات میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، متعلقہ محکمے نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا صوبائی محکمے کی جانب سے اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو ہر ماہ منشیات کے موضوع پر لیکچر دئیے جائیں، طلبہ سمیت شہریوں نے بھی فیصلے کو سراہا۔ محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے بھی اس قسم کی ہدایات جاری کی جائیں تو معاشرے سے سگریٹ اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔</p> <p> </p>
خیبرپختونخوا،کالجز اور جامعات میں سگریٹ اور نسوار پر پابندی