21 نومبر 2018
تازہ ترین

ایوان میں بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہئے،اپوزیشن لیڈر

<p>اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ ہم خود اگر اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے تو کسی کو الزام نہیں دے سکتے،  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزِب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں اسمبلی میں مچھلی بازار لگا رہا اور دونوں جانب سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی،  ایوان میں پارلیمانی زبان استعمال کی جائے اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہئے، پوری دنیا میڈیا کے ذریعے ایوان کی کارروائی دیکھ رہی ہوتی ہے، ہم خود اگر اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے تو کسی کو الزام نہیں دے سکتے شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کو فروغ دینے کیلئے ایوان میں الیکشن لڑ کر آئے ہیں، ہمیں عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کرنے ہیں، اسمبلی میں پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے قومی معاملات پر بات کرنی چاہئے، اگر جمہوریت کو مضبوط اور 22 کروڑ عوام کی توقعات کو پورا کرنا ہے تو تعمیری بات کرنا ہوگی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوان میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے جس کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے۔</p> <p> </p>
ایوان میں بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہئے،اپوزیشن لیڈر