21 نومبر 2018
تازہ ترین

لاہور، سی ای او رائل پام کلب بے ضابطگیوں  کے الزام میں گرفتار

<p>لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)نیب نے رائل پام کلب کے سی ای او اور حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا اور نیب خیبر پختون خوا کی تحویل میں دینے کیلئے ان کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ بھی لے لیا، نیب لاہور نے رائل پام  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان  سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ شیخ رمضان کے معیاری کام نہ کرنے  کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ رمضان شیخ نے پشاور  سے ڈیرہ غازی خان تک سڑک کی تعمیر میں نہ صرف معیاری مٹیریل استعمال نہیں کیا بلکہ اس کی تعمیر بھی طے شدہ نقشے کے مطابق نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں  روپے کا نقصان پہنچا، رمضان شیخ دیگر تعمیراتی منصوبوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ نیب پشاور  کو مطلوب تھے۔ نیب لاہور نے انہیں گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ راہداری ریمانڈ کے بعد ملزم رمضان شیخ کو نیب پشاور کی تحویل میں دے دیا جائے گا تاکہ ملزم کا متعلقہ عدالت سے تفتیش کیلئے ریمانڈ لیا جاسکے۔</p> <p> </p>
لاہور، سی ای او رائل پام کلب بے ضابطگیوں  کے الزام میں گرفتار