21 نومبر 2018
تازہ ترین

پی آئی اے کی پرواز میں عمرے سے واپس آنے والی خاتون جاں بحق

<p>کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز میں عمرے سے واپس آنے والی خاتون کا انتقال ہوگیا،  ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز   پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز میں خاتون کا انتقال ہوگیا۔ پرواز پی کے 732  سعودی عرب سے واپس کراچی پہنچ چکی تھی اور لینڈنگ کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران خاتون مسافر  کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ دوران پرواز ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ خاتون مسافر کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وطن واپس آ رہی تھیں۔ پی آئی اے کے عملے نے خاتون کی میت لواحقین کے سپرد کردی ہے اور انتقال کر جانے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔</p> <p> </p>
پی آئی اے کی پرواز میں عمرے سے واپس آنے والی خاتون جاں بحق