21 نومبر 2018
تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس،12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکائونٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر پیر کے روز سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سماعت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے ملزم نمر مجید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔</p>
منی لانڈرنگ کیس،12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر