21 نومبر 2018
تازہ ترین

نواز ، مریم اور  صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔  قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن  رصفدر کو رہا کرنے کا حکم  دیا۔</p>
نواز ، مریم اور  صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر