26 اپریل 2019
تازہ ترین

لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنےکے مقدمے میں ڈرائیور کی ضمانت

مقامی عدالت نے لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں اور اغوا کرنے کے مقدمے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی 10 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو صدر تھانہ پولیس نے آن لائن ٹیکسی سروس کے  ڈرائیور کو پیش کیا۔ عدالت نے 55 سالہ ذوالفقار علی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ پولیس کے مطابق ہفتے کے روز آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے مبینہ اغوا کی کوشش پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے شارع فیصل پر چھلانگ لگادی تھی۔ متاثرہ لڑکی 24 سالہ حریم میڈیکل کی طالبہ ہے جس نے گلشن اقبال بیت المکرم سے ڈیفنس جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ڈرائیور نے اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم نے خود گاڑی کا روٹ تبدیل کیا تھا اور ڈیفنس کی بجائے عسکری کے علاقے کی طرف جانے کا کہا تھا

لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنےکے مقدمے میں ڈرائیور کی ضمانت