21 اکتوبر 2018
تازہ ترین

وزیراعظم شوکت عزیز کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

<p>اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف نیب ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی، اختیارات سے تجاوز سے قومی خزانے کو نقصان کے  ریفرنس پر کیس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر نامزد ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔</p> <p> </p>
وزیراعظم شوکت عزیز کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری