19 دسمبر 2018
تازہ ترین

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات

<p>لندن(مانیٹر نگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیائ میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے  برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آفر آنر پیش کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔</p> <p> </p>
آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات