19 دسمبر 2018
تازہ ترین

سانحہ 12 مئی ، از سر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

<p>کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 12 مئی کی از سر تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  تشکیل دے دی۔  محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 12 مئی 2007 کے سانحے پر اپنی رپورٹ دو ہفتے میں ہائیکورٹ کو جمع کروائے گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 12 مئی سانحے میں ملوث کرداروں اور ان کے روابط کی تحقیقات کرےگی اور  اے کلاس کیسز میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرےگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر اراکان میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ کے حکام بھی شامل ہیں۔</p>
سانحہ 12 مئی ، از سر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل