19 دسمبر 2018
تازہ ترین

ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے جس کی مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 27 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 12 اکتوبر سے تمام حلقوں میں جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سامان کی ترسیل، عملے کی تربیت اور پولنگ والے دن سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گی۔  مانیٹرنگ ٹیمیں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا جائزہ بھی لیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی نتائج مرتب کرنے اور گنتی کے عمل کا جائزہ لیں گی اور نتائج مکمل ہونے تک وہاں موجود رہیں گی۔</p>
ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل