19 دسمبر 2018
تازہ ترین

پاکستانی معیشت 2سال تک نازک رہے گی،ورلڈ بینک

<p>کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال دو سال تک نازک رہے گی، پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔ اپنی نئی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے وسائل محدود اور اخراجات زیادہ ہیں، پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے، اسے شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔</p>
پاکستانی معیشت 2سال تک نازک رہے گی،ورلڈ بینک