23 اکتوبر 2018
تازہ ترین

روزگار  کا جھنڈا پاکستان ریلوے نے اٹھایا،شیخ رشید    

<p style="direction: ltr;"> راولپنڈی ( آن لائن)  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف  قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ  دنیا کی ٹرینیں 300 فی گھنٹہ  رفتار پر پہنچ  گئی ہیں اور ہم آج  بھی 160کی اسپیڈ  پر اسٹینڈر گیج پر  ہیں  کم از کم  250کی اسپیڈ  سے فی گھنٹہ کی رفتار کی خواہش رکھتا ہوں ۔  شیخ رشید نے این اے 60 راولپنڈی میں اپنے بھتیجے  راشد شفیق  کی انتخابی مہم گرمانے کیلئے علاقے میںنکلے  اور وہاں پر عوام سے عوامی انداز  میں مل کر بھتیجے  کیلئے ووٹ دینے کی درخواست  کی اور ڈھاپے  پر ناشتہ کیا  بعد ازاں  انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انڈسٹریز  اسٹیٹ لگارہے ہیں  اور اس کی جگہ بھی مختص کررہے ہیں  لیکن آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ  سے اپیل کرتا ہوں کہ دنیا کی ٹرینیں   300 میل  فی گھنٹہ  کی رفتار پر پہنچ گئی ہیں  اور ہم آج بھی 160کی اسپیڈ  پر اسٹینڈرڈ گیج  پر ہیں  لیکن میں 250 کی اسپیڈ   سے فی گھنٹہ  رفتار کی خواہش رکھتا ہوں   انہوں نے کہا کہ گجر خان   اور جہلم کے دررمیان  ایف ڈبلیو  او نے ہماری پیشکش قبول  کی ہے   اور اب یہ 56 کلو میٹر  کا  ایریا 19 کلو میٹر میں تبدیل  ہوجائے گا اس کے علاوہ راولپنڈی  سے لاہور کا بھی سفر   ایک گھنٹہ 55منٹ  کم ہوجائے گا شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ  سب سے پہلے روزگار  کا جھنڈا بھی پاکستان ریلوے نے اٹھایا ہے وزیراعظم  عمران خان  اور میری خواہش ہے کہ  ملک کے پسے  ہوئے   لوگوں کو روزگار دیں اور ان کی نظام زندگی تبدیل کریں ۔</p>
روزگار  کا جھنڈا پاکستان ریلوے نے اٹھایا،شیخ رشید