19 دسمبر 2018
تازہ ترین

خارجہ پالیسی کے محاذ پر ملک کو خفت اٹھانا پڑی،خواجہ آصف

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ  ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے محاذ پر حکومت کی کارکردگی سے ملک کو خفت اٹھانا پڑی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب گئے تو  پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ وہ 10 ارب لے آئے ہیں ، اب یہ نہیں پتا چلا ارب الف سے تھا یا عین سے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے بھارت کے انکار پر پاکستان کو دھچکا لگا اور سی پیک پر بھی شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ دینے والے بیان کو بعد میں تجویز کہہ دیا گیا۔ خواجہ آصف کے جواب میں شیریں مزاری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں آتے ہی خواجہ آصف کو خارجہ پالیسی یاد آگئی، سابق حکومت کی خارجہ پالیسی واضح نہیں تھی اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہی نہیں ہوتی تھی، اگر اپوزیشن کو سیاست کھیلنی ہے تو کھیل لے ہم بھی تیار ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے پر توجہ ہوگی تو ہم بھی ساتھ دیں گے، ہم نے منی لانڈرنگ کے مسئلے پر پہلی بار برطانیہ سے بات کی اور کئی افراد کو تو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔</p>
خارجہ پالیسی کے محاذ پر ملک کو خفت اٹھانا پڑی،خواجہ آصف