19 دسمبر 2018
تازہ ترین

مزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم  رکاوٹوں فوری ختم کرنے کا حکم

<p>لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم تمام رکاوٹوں اور تجاوزات  کو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کی جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں جس سے کالونی کے دیگر مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام رکاوٹیں اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر مکمل عمل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کے گھر باہر رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جس پر درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ابھی مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں ابھی بھی موجود ہیں جس پر عدالت نے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی کل کے لیے طلب کر لیا۔</p>
مزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم  رکاوٹوں فوری ختم کرنے کا حکم