19 اکتوبر 2018
تازہ ترین

خورشید شاہ کا نیب کے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب کے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز کھلیں گے، موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے کیسز کی تفتیش کرے۔ اگر میرے خلاف انکوائری ہے تو وہ پارلیمنٹ کر لے، اگر کوئی کیس تھا تو تحقیقات کی جاتیں، میں اپوزیشن لیڈر رہا ہوں۔کیسز سے متعلق میڈیا میں خبریں چلوا کر تضحیک کرنا مناسب نہیں، 30 سال سے سیاست میں ہوں اپوزیشن اور وزارتیں دیکھی ہیں۔ دعوے سے کہتا ہوں اربوں روپے میں نے سرکار کے بچائے اور آج تک کسی شخص نے انگلی نہیں اٹھائی مگر اس طرح کے کیسز بنانا افسوسناک ہے۔ نیب نے انکوائری میں خورشید شاہ کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا ہے۔</p>
خورشید شاہ کا نیب کے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار