19 دسمبر 2018
تازہ ترین

 حکومت مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی ،خورشید شاہ

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ  نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی کیونکہ یہ خالصتاً صوبائی معاملہ ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس کی صدارت کی تھی اور 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھی۔ پارلیمنٹ ہائوس میں  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کا فیصلہ کرسکتی ہے اور پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی کیونکہ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے۔  عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے ا قتدارمیں آئے ہیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے وہ صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔  ٹیکس سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔</p>
 حکومت مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی ،خورشید شاہ