19 دسمبر 2018
تازہ ترین

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

<p>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ روزہ مہم کے دوران 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا اور کوئٹہ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم لئے شہر شہر مہم شروع ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔ مہم کے دوران 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، 57 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، قبائلی اضلاع میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم شروع ہوئی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی 3 روزہ پولیو فری مہم کا آغاز ہوا، 5 سال سے کم عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ملک کے چھوٹے شہروں میں بھی پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔</p>
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز